
چیمپئنز ٹرافی میں نیا ہنگامہ، ٹیم انڈیا کی جرسی پر پاکستان کا نام بھی چاہتا ہے پی سی بی، آئی سی سی سے رجوع
ئی دہلی۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے تنازعات ابھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوئے ہیں۔ بی سی سی آئی نے ٹیم انڈیا کو پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو اس ٹورنامنٹ کو ہائی برڈ ماڈل میں منعقد کرنے پر مجبور کیا گیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے دباؤ کے بعد ہندوستان نے میچز پاکستان سے دبئی منتقل کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔ اب ایک نئی کشیدگی پیدا ہو گئی ہے۔ بی سی سی آئی نہیں چاہتا کہ ٹیم انڈیا کے کھلاڑی پاکستان کے نام والی جرسی پہنیں۔ پی سی بی نے اب اس مسئلے کے حل کے لیے آئی سی سی سے مدد مانگ لی ہے۔
ئمز آف انڈیا کی رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ بی سی سی آئی ہندوستانی کپتان روہت شرما کو کپتانوں کی پریس کانفرنس اور پاکستان میں ہونے والی فوٹو شوٹ کے لیے نہیں بھیجے گا۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا چاہتا ہے کہ یہ دونوں ایونٹ یو اے ای میں منعقد ہوں۔ بی سی سی آئی کے ایک گمنام سورس نے کہا، “بی سی سی آئی نے پہلے ہی آئی سی سی سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے چیمپئنز ٹرافی کے میچز پاکستان میں نہ کرائے، اس لیے یہ معمولی مسائل ہیں۔”
Leave a Reply